اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سیاست میں میرا رجحان کم ہے۔
ایوانکا اور ان کے شوہر اپنے بچوں کے ہمراہ نیویارک میں مقیم تھے تاہم سرکاری عہدہ ملنےکے بعد دونوں 2017 میں واشنگٹن منتقل ہوگئے۔
لبرل ذہن کے حامل اس جوڑے کی ٹرمپ انتظامیہ میں موجود قدامت پسند اراکین سے مبینہ محاذ آرائی رہی ہے، تاہم ایوانکا اس تناؤ سے انکار کرتی رہی ہیں البتہ ان کا کہنا تھا کہ میرے بچے اور ان کی خوشیاں پہلے ہیں اور یہی میری اولین ترجیح ہوگی۔
امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اس وقت وائٹ ہاؤس کی مشیر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ جیرڈ کشنر ایوانکا ٹرمپ کے شوہر ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں۔ جیرڈ کشنر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنا سینیئر مشیر مقرر کیا تھا۔
/129
29 دسمبر 2019 - 08:00
News ID: 997197
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر اُن کے والد دوبارہ امریکا کے صدر منتخب ہوئے تو وہ ان کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔